Thursday, May 9, 2024

قبلہ رخ کا تعین ، سورج آج دوپہر کوبیت اﷲ کے اوپر ہوگا

قبلہ رخ کا تعین ، سورج آج دوپہر کوبیت اﷲ کے اوپر ہوگا
May 28, 2019
اسلا م آباد( ویب ڈیسک ) فرزندان اسلام آج قبلہ رخ کا تعین کر سکتے ہیں ،سورج آج  دوپہر 2 بجکر 18 منٹ پر عین بیت اﷲ کے اوپر ہوگا۔ آج  دوپہر 2 بجکر 18 منٹ پر سائے کے ذریعہ قبلہ رخ کا تعین کیا جاسکے گا، دنیا بھر کے سایوں سے قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکے گا۔ زمین میں چھڑی عموداً گاڑ دیں، مقررہ وقت پر چھڑی کے سائے پر خط کھینچ دیں اور اس کو الٹ سائیڈ پر طویل کردیں۔ سائے کی برعکس سائیڈ پر خط کا رخ قبلہ کی جانب ہوگا۔