Thursday, September 19, 2024

قبل ازوقت انتخاب کرائے تو پہلے سے زیادہ سیٹیں ملیں گی، جہانگیر ترین

قبل ازوقت انتخاب کرائے تو پہلے سے زیادہ سیٹیں ملیں گی، جہانگیر ترین
December 4, 2018
فیصل آباد (92 نیوز) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے قبل از وقت انتخابات کی بات خاص سوال کے تناظر میں کی۔ اگر الیکشن ہو بھی جائیں تو پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے میدان مارنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین فیصل آباد کے نواحی علاقے جھمرہ پہنچے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قبل از وقت انتخابات کی بات کو اچھالا گیا۔ حالانکہ یہ بات خاص سوال کا جواب تھا۔انہوں نے کہا جہاں تک بات ہے جنوبی پنجاب صوبے کی تو پی ٹی آئی اپنا وعدہ پورا کریگی۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وزارتوں میں تبدیلی کا علم صرف وزیر اعظم عمران خان کو ہوتا ہے۔ انہیں تو صرف یہ پتا ہے کہ ڈالر کی اونچی اٗڑان کی وجہ سابق حکومت کی ناقص پالیسیاں ہیں۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ محمود الرشید نے بھی سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف پر لفظی گولہ باری کی۔ اس سے قبل دونوں رہنماؤں نے صوبائی وزیر بیت المال اجمل چیمہ سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔