Monday, May 13, 2024

قبل از وقت انتخابات کے خواہاں 2023 تک صبر کریں، گورنر چودھری سرور

قبل از وقت انتخابات کے خواہاں 2023 تک صبر کریں، گورنر چودھری سرور
November 12, 2020
لاہور (92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور کہتے ہیں قبل از وقت انتخابات کی خواہش رکھنے والے 2023 تک صبر کریں۔ گورنر چودھری محمد سرور کہتے ہیں آئینی مدت پوری ہونے سے ایک دن بھی پہلے حکومت جانیوالی نہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کے بڑے بڑے بت بے نقاب کیے ہیں۔