Monday, May 13, 2024

قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن ، لاہور میں 205 کنال سرکاری اراضی واگزار

قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن ، لاہور میں 205 کنال سرکاری اراضی واگزار
February 7, 2021

لاہور (92 نیوز) پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ لاہور میں 205 کنال سرکاری اراضی واگزار کرا لی گئی۔

کارروائی موضع ڈھلہ کلا میں کی گئی۔ واگزار کروائی گئی زمین کی مالیت 25 کروڑ روپے ہے۔ ضلعی انتظامہ نے والڈ سٹی میں کارروائی کرتے ہوئے سرکاری زمین پر قائم غیر قانونی پلازہ مسمار کر دیا۔ دو کنال سرکاری زمین پر 3 منزلہ پلازہ بنایا گیا تھا جسکی مالیت 3 ارب روپے تھی۔

ادھر قصور میں بھی ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 270 کنال سرکاری  رقبہ واگزار کروا لیا۔