Saturday, April 20, 2024

قبضہ مافیا کی سزا عام شہریوں کو نہ دی جائے، فاروق ستار

قبضہ مافیا کی سزا عام شہریوں کو نہ دی جائے، فاروق ستار
December 21, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ قبضہ مافیا کی سزا عام شہریوں کو نہ دی جائے ۔
بہادر آباد کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے ۔
لیکن اس کارروائی میں بہت سے بے گناہ افراد بھی پس رہے ہیں
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے ۔ لیکن قبضہ مافیا کی سزا عام اور غریب لوگوں کو نہیں ملنی چاہیے ۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے پارٹی میں اختلافات کی خبروں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ عامر خان سمیت سب متحد ہیں ۔
ڈاکٹر فاروق ستار کہنا تھا کہ متاثرین چائنا کٹنگ کو متبادل زمین دی جائے ۔