Wednesday, May 1, 2024

قبضہ مافیا منشا بم کو اسلام آباد سے لاہور منتقل کر دیا گیا

قبضہ مافیا منشا بم کو اسلام آباد سے لاہور منتقل کر دیا گیا
October 16, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) خوف کی علامت سمجھے جانے والے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے قبضہ مافیا منشا علی کھوکھر عرف منشا بم کو لاہور پہنچا دیا گیا ، لاہور پولیس کی ٹیم اسلام آباد سے منشا بم کو لیکر لاہور پہنچی ۔  ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ منشا کھوکھر کو کل صبح انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ باغوں کے شہر لاہور میں زمینوں پر غیر قانونی قبضہ مافیا  کا سرغنہ باآلاخر لاہور پولیس کی تحویل میں آہی گیا  ،  منشا بم کی سپریم کورٹ  میں ڈرامائی گرفتاری کے بعد لاہور پولیس کی ٹیم ایس ایچ او چوہنگ رانا جمیل کی سربراہی منشا بم کو لینے اسلام آباد روانہ  پہنچی ۔ اسلام آباد میں گرفتاری کے بعد منشاء بم کو ایس پی صدر کے دفتر یعنی تھانہ گرین ٹاؤن پہنچایا گیا جہاں آج رات اسے حوالات میں رکھا جائے گا۔ منشا بم کے لاہور پہنچائے جانے کے بعد ایس ہی آپریشنز صدر معاذ ظفر نے میڈیا سے گفتگو میں میں بتایا کہ منشا علی کھوکھر کے خلاف پہلا مقدمہ 1982 میں قبضہ کرنے کی کوشش کا درج ہوا جس کے بعد اس پر لڑائی جھگڑے، قبضہ انسداد دہشت گردی، اقدام قتل اور دیگر کئی دفعات کے تحت بیشتر مقدمات درج ہوتے رہے۔ پولیس کے مطابق منشا بم سے تفتیش کے لیے خصوصی جے آئی ٹی تشکیل دی جائے گی، جو کیس کی تمام تر پہلوؤں سے تفتیش کرے گی۔