Monday, May 6, 2024

قبائلی عمائدین کے نمائندہ وفد کی سعودی سفیر جاسم الخالدی سے ملاقات

قبائلی عمائدین کے نمائندہ وفد کی سعودی سفیر جاسم الخالدی سے ملاقات
May 7, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)باجوڑ ایجنسی پختون اتحاد کے صدر بہادر شاہ  عثمان خیل نے کہا ہے کہ وانا سے باجوڑ تک ایک لاکھ قبائل سعودی عرب کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ سعودی سفیر کہتے ہیں  قبائلی عوام  کے سعودی عرب  کے لیے جذبات پر ان کا شکرگزار ہوں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آبا دمیں قبائلی عمائدین کے نمائندہ وفد نےسعودی سفیر جاسم الخالدی سے ملاقات   کی ۔ ملاقات میں باجوڑ ایجنسی پختون اتحاد کے صدر بہادر شاہ عثمان خیل نے کہا کہ کسی نے سعودی عرب پر حملے کی کوشش کی تو فاٹا کےعوام حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے ہراول دستے میں شامل ہونگے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے۔ انہوں نے کہا سعودی عرب کی حفاظت کرنا  تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر انہوں نے سعودی سفیر کو روایتی چادر بھی پہنائی سعودی سفیر جاسم الخالدی نے قبائلی عوام کی حمایت پر ان کا شکریہ  ادا کرتے ہوئے  کہاکہ قبائلی عوام کو پاکستانی سرحدوں کامحافظ سمجھا جاتا ہے تاہم سعودی عرب کی حمایت کا اعلان کر کے قبائلیوں نے ثابت کیا کہ وہ حرمین شریفین کے بھی محافظ ہیں،خود مشکلات میں ہونے کے باوجود قبائلی عوام کے اس خلوص اور جذبے سے خادم حرمین شریفین کو آگاہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ عمرہ کے ویزے پر کسی قسم کی پابندی نہیں عمرہ کے ویزہ معمول کے مطابق جاری کیے جا رہے ہیں۔