Friday, May 3, 2024

قبائلی علاقوں کے حوالے سے مختلف آپشنز زیر غور ہیں : عبدالقادر بلوچ

قبائلی علاقوں کے حوالے سے مختلف آپشنز زیر غور ہیں : عبدالقادر بلوچ
December 14, 2015
  اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر  برائے  سرحدی امور عبدالقادربلوچ نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں کے حوالے سے مختلف آپشنز زیر غور ہیں چند ماہ تک حتمی شکل دیدی جائے گی ۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیرسرحدی امور اور ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل عبدالقادر بلوچ نے بی بی سی سے  گفتگو   کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں  میں قائم کی گئی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تین چار ماہ میں تجاویز کو حتمی شکل دے دے گی،حتمی فیصلے کے لیے لویہ جرگہ منعقد کریں گے۔ قبائلی علاقوں کے حوالے سے بلدیاتی انتخابات کروانےچند ترامیم کے ساتھ گلگت بلتستان ماڈل سمیت کئی آپشنز موجود ہیں جبکہ  اسے صوبہ خیبر پختونخوا کے ساتھ ضم بھی کیا جاسکتا ہے۔