Wednesday, April 24, 2024

قبائلی علاقوں میں انٹر نیٹ سروسز فراہمی کیس میں وزارت داخلہ سے تحریری جواب طلب

قبائلی علاقوں میں انٹر نیٹ سروسز فراہمی کیس میں وزارت داخلہ سے تحریری جواب طلب
April 28, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے قبائلی علاقوں میں تھری جی فور جی سروسز کی فراہمی کے کیس میں وزارت داخلہ سے تحریری جواب مانگ لیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ کشمیر نہیں۔ یہاں تمام بنیادی حقوق حاصل ہیں۔ دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ عدالت پہلے ہی کہہ چکی ہے یہ بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے۔ قائلی علاقے جنگ کی کیفیت سے گزرے ہیں۔ چیزیں معمول پر آنے میں وقت تو لگے گا۔ درخواست گزارکے وکیل نے بتایا کہ باجوڑ میں انٹرنیٹ سروسز 2 سے 3 دن میں فراہم کردی گئی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ باجوڑ کا معاملہ اور ہے۔ عدالت کے ایک حکم سے سب ایک دم ٹھیک نہیں ہو جائے گا۔ وفاقی حکومت نے انکار نہیں کیا تو جس کا کام ہے اس کو کرنے دیا جائے۔ چیف جسٹس کے استفسار پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے 2 ہفتے کا وقت مانگ لیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے کا وقت دے رہے ہیں عدالت کومطمئن کریں۔ عدالت نے سماعت 11 مئی تک ملتوی کردی۔