Wednesday, May 1, 2024

قبائلی ثقافت اجاگر کرنے کیلئے نمائش‘ مختلف اشیاءمرکز نگاہ بن گئیں

قبائلی ثقافت اجاگر کرنے کیلئے نمائش‘ مختلف اشیاءمرکز نگاہ بن گئیں
December 29, 2015
پشاور (92نیوز) قبائلی علاقوں کے لوگ پسماندہ علاقوں میں رہنے کے باوجود اپنی ایک منفرد ثقافت رکھتے ہیں۔ قبائلی ثقافت کی نمائش پشاور میں ہوئی تو لوگوں کو اس ثقافت کے نئے رنگ دیکھنے کا موقع ملا۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی علاقے جہاں قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں وہیں ان علاقوں کی ثقافت کا بھی کوئی ثانی نہیں۔ مزری کے بنے ہوئے چپل ہوں یا ہاتھ کی بنی ہوئی اشیائ‘ قدیم طرز کا لباس ہو یا روایتی برتن فاٹا فیسٹیول میں جب ایسی اشیاءرکھی گئیں تو دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔ فیسٹیول میں جہاں قبائلیوں میں چھپے مصور نظر آئے وہیں مجسمہ سازی کا فن بھی دیکھنے کو ملا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قبائلی علاقوں کی ثقافت میں رنگ بھرنے والے کسی سے کم نہیں۔ دہشت گردی‘ پسماندگی اور گاہے بگاہے نقل مکانی کرنے کے باوجود قبائلی اپنی ثقافت کو نہیں بھولے۔ نمائش میں شریک افراد کا کہنا ہے کہ ایسے فیسٹیول انکے اندر کے جذبوں کو باہر لانے میں مدد گار ثابت ہو نگے۔