Friday, April 26, 2024

قبائلی اضلاع کے الیکشن: آزاد 6، پی ٹی آئی 5 اور جے یو آئی 3 نشستوں پر کامیاب

قبائلی اضلاع کے الیکشن: آزاد 6، پی ٹی آئی 5 اور جے یو آئی 3 نشستوں پر کامیاب
July 21, 2019

پشاور (92 نیوز) قبائلی اضلاع کی تمام نشستوں کے نتائج جاری ہوگئے،تحریک انصاف نے پانچ نشستوں پر میدان مارلیا،6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے،جے یو آئی ف کے حصے میں تین سیٹیں آئیں، جماعت اسلامی اور اے این پی کو ایک ایک نشست پر کامیابی ملی، الیکشن کمیشن نے اعلان کردیا۔

خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے 7 قبائلی اضلاع کی 16 صوبائی نشستوں پرانتخابات مکمل ہوگئے۔ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے  پی کے 100-101-109-111 اور 114 کی نششتیں اپنے نام کرلیں۔.

الیکیشن کمیشن سے موصولہ نتائج کے مطابق، پی کے 100 سے تحریک انصاف کے امیدوار انور زیب  12951 ووٹ ،  پی کے 101 باجوڑ  سے پی ٹی آئی کے امیدوار اجمل 12194 ووٹ ، پی کے109کرم 2میں پی ٹی آئی کے سید اقبال میاں 39536ووٹ ، پی کے 111 سے تحریک انصاف کے اقبال خان 10200 ووٹ اور  پی کے 114 جنوبی وزیرستان سے پی ٹی آئی کے نصیر اللہ خان 11114 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔

پی کے 102 باجوڑ سے جماعت اسلامی کے سراج الدین 19088 ووٹ  ، پی کے 103 سے اے این پی کے نثار احمد 11247 ووٹ  جبکہ پی کے 115  سے جے یو آئی ف کے محمد شعیب 18102 ووٹ اور پی کے 108 سے جے یو آئی کے محمد ریاض 11948 ووٹ لے کر کامیاب قراردیئے گیے۔

پی کے 104 آزاد امیدوار عباس الرحمان 11751 ووٹ ، پی کے 105 سے آزاد امیدوار شفیق آفریدی 19733 ووٹ ، پی کے 106 سے آزاد امیدوار بلاول آفریدی 12814 ووٹ ، پی کے 107 سے آزاد امیدوار محمد شفیق 9796 ووٹ  اور پی کی 110 سے آزاد امیدوار سید غازی غزن جمال 18448 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔۔پی کے 112 میران شاہ  سے  آزاد امیدوار میر کلام خان 12ہزار 57 ووٹ لیکر کامیاب  ہوئے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے قبائلی اضلاع میں الیکشن کے انعقاد پر مبارکبا دیتے ہوئے کہا کہ۔دوجماعتوں کی قبائلی عوام نےضمانتیں ضبط کرادیں۔ قبائلی اضلاع میں کامیابی سیمیٹنے والے امیدواروں کی جانب سے جشن منانے کا سلسلہ زورو شور سے جاری ہے ۔