Thursday, April 25, 2024

قبائلی اضلاع میں انتخابات کا فیصلہ موخر کر دیا گیا

قبائلی اضلاع میں انتخابات کا فیصلہ موخر کر دیا گیا
June 12, 2019

 اسلام آباد ( 92 نیوز) قبائلی اضلاع میں انتخابات کا فیصلہ موخر کر دیا گیا ،  الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ آگیا ۔

صوبائی حکومت نے چھ وجوہات کے ساتھ قبائلی اضلاع میں الیکشن ملتوی کرنے کی استدعا کی تو الیکشن کمیشن نے منظور کر لی۔

 چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، وزارت داخلہ، صوبائی الیکشن کمشنر اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی اور قبائلی اضلاع میں اب تک ہونے والے حملوں اور واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

 دوران اجلاس قبائلی اضلاع میں الیکشن 18 روز کیلئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور 16 نشتوں پر انتخابات کیلئے 2 جولائی کی نئی تاریخ مقرر کر دی گئی۔  

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی آخری دنوں میں کریں گے۔ سکیورٹی اداروں نے 18 دنوں میں حالات ٹھیک ہونے جانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا حکومت کی درخواست منظور کر لی ۔ قبائلی اضلاع میں اب الیکشن دو جولائی کی بجائے 20 جولائی کو ہونگے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا ہے سکیورٹی اداروں کی بریفنگ پر الیکشن کی تاریخ میں توسیع کی گئی ،تمام حلقوں میں انتخابات ایک ہی وقت میں ہونگے۔