Friday, April 19, 2024

قبائلی اضلاع سےکامیاب ارکان صوبائی اسمبلی کے نوٹیفکیشن جاری ‏

قبائلی اضلاع سےکامیاب ارکان صوبائی اسمبلی کے نوٹیفکیشن جاری ‏
August 1, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع سے کامیاب ارکان صوبائی اسمبلی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ۔ پشاور میں ضم ہو جانے والے قبائلی اضلاع میں پہلے عام انتخابات  میں پاکستان تحریک انصاف نے 5 ، جے یو آئی فی نے 3 جبکہ اے این پی اور جماعت اسلامی نے ایک ایک نشست حاصل کی تھی ۔ قبائلی اضلاع سے 6 آزاد امیدوار بھی  منتخب ہوئے تھے ۔ الیکشن کمیشن نے تمام 16 ارکان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد امیدواروں کو کسی بھی پارٹی میں شامل ہونے کیلئے تین دن کا  وقت دیا گیا ہے ، آزاد ارکان کو مقررہ وقت میں  کسی جماعت میں شمولیت  کا پارٹی لیٹر اور بیان حلفی جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے  پی کے 100-101-109-111 اور 114 کی نشتیں اپنے نام کیں ۔  پی کے 100 سے تحریک انصاف کے امیدوار انور زیب  12951 ووٹ ،  پی کے 101 باجوڑ  سے پی ٹی آئی کے امیدوار اجمل 12194 ووٹ ، پی کے109کرم 2میں پی ٹی آئی کے سید اقبال میاں 39536ووٹ ، پی کے 111 سے تحریک انصاف کے اقبال خان 10200 ووٹ اور  پی کے 114 جنوبی وزیرستان سے پی ٹی آئی کے نصیر اللہ خان 11114 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ پی کے 102 باجوڑ سے جماعت اسلامی کے سراج الدین 19088 ووٹ  ، پی کے 103 سے اے این پی کے نثار احمد 11247 ووٹ  جبکہ پی کے 115  سے جے یو آئی ف کے محمد شعیب 18102 ووٹ اور پی کے 108 سے جے یو آئی کے محمد ریاض 11948 ووٹ لے کر کامیاب قراردیئے گیے۔ پی کے 104 آزاد امیدوار عباس الرحمان 11751 ووٹ ، پی کے 105 سے آزاد امیدوار شفیق آفریدی 19733 ووٹ ، پی کے 106 سے آزاد امیدوار بلاول آفریدی 12814 ووٹ ، پی کے 107 سے آزاد امیدوار محمد شفیق 9796 ووٹ  اور پی کی 110 سے آزاد امیدوار سید غازی غزن جمال 18448 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔۔پی کے 112 میران شاہ  سے  آزاد امیدوار میر کلام خان 12ہزار 57 ووٹ لیکر کامیاب  ہوئے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے قبائلی اضلاع میں الیکشن کے انعقاد پر مبارکبا دیتے ہوئے کہا کہ۔دوجماعتوں کی قبائلی عوام نےضمانتیں ضبط کرادیں۔ قبائلی اضلاع میں کامیابی سیمیٹنے والے امیدواروں کی جانب سے جشن منانے کا سلسلہ زورو شور سے جاری ہے ۔