Sunday, May 19, 2024

قاہرہ میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے تین غیر ملکی سیاح سمیت چار افراد ہلاک

قاہرہ میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے تین غیر ملکی سیاح سمیت چار افراد ہلاک
December 29, 2018
قاہرہ (92 نیوز) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے بس میں سوار تین غیر ملکی سیاح سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔ مصری حکام کے مطابق واقعہ اہرام مصر کے قریب پیش آیا۔ ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی سیاحوں کا گائیڈ بھی شامل ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سیل کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کر لیے ۔ حملے میں  بس ڈرائیور سمیت دس افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا  جہاں  مصری وزیر اعظم  مصطفیٰ مدبولی نے اُن کی عیادت کی ۔