Monday, May 20, 2024

قاہرہ میں افریقی یونین کااجلاس، سوڈان اور لیبیا می جاری بھران کے خاتمے پر غور

قاہرہ میں افریقی یونین کااجلاس، سوڈان اور لیبیا می جاری بھران کے خاتمے پر غور
April 24, 2019

قاہرہ ( 92 نیوز ) مصری دارالحکومت قاہرہ  میں افریقی یونین کااجلاس ہوا جس میں شرکانےسوڈان اورلیبیامیں جاری بحران کے خاتمےکے اقدامات پرتبادلہ خیال کیا۔

افریقی یونین نےسوڈان کی فوجی کونسل کوتین ماہ میں جمہوری اصلاحات کرنےکی مہلت دے دی جبکہ لیبیاکے متحارب دھڑوں سےفوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔

افریقی یونین نےسوڈان میں جاری بحران کو ختم کرنے اورملک میں عوامی امنگوں کے مطابق اصلاحات کرنے کیلئےسوڈان کی فوجی عبوری کونسل کوتین ماہ کا وقت دےدیا۔

افریقی یونین کےاجلاس میں لیبیاکےدارالحکومت طرابلس کےنواح میں حکومتی اور باغی فوج میں جاری جنگ پر تشویش کااظہارکیاگیا،شرکانےمتحارب فریقوں کو فوری طور پرلڑائی بندکرنےکاکہاہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افریقی یونین اورمصر کےصدرعبدالفتاح السیسی نےکہاکہ عالمی برادری اس مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرے جبکہ لیبیاکی مسلح افواج ملک میں سلامتی اور استحکام کویقینی بنائیں۔

اجلاس میں چاڈ،روانڈا،کانگو،صومالیہ،جبوتی ،جنوبی افریقہ، ایتھوپیا،جنوبی سوڈان ،یوگنڈا،کینیااورنائیجیریاکےسربراہان اور نمائندگان نے شرکت کی۔