Friday, April 26, 2024

قاہرہ میں 2روزہ سی پیک سیمینار کا انعقاد

قاہرہ میں 2روزہ سی پیک سیمینار کا انعقاد
September 24, 2018
قاہرہ ( 92 نیوز) سی پیک  منصوبہ  کیلئے شراکت داری کے طریقوں پر غورکے لئے قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے کے تعاون سے ساؤتھ ایشین سٹریٹیجک انسٹی ٹیوٹ نے دو روزہ سمینار کا انعقاد کیا  جس میں  سرمایہ کار،پالیسی ساز اور ماہرین  جمع ہوئے  ۔ سیمینار میں  آنے والے وقت میں پاکستان اور مصر کی عالمی تجارت میں کرادر پر روشنی ڈالی جائے گی ۔ پاک مصر سفارتی تعلقات کے 70سال مکمل ہونے پر قاہرہ میں 2روزہ سی پیک  ،  بی آر آئی قاہرہ سمینار کا انعقاد کیا گیا تاکہ مستقبل میں ایشیا، وسط ایشیا، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے ممالک میں مستقل بات چیت اور تعاون کیلئے  پلیٹ فارم مہیا کیا جاسکے۔ اس سیمینارمیں تاریخی سمندری روٹ کو سوئز کنال کے راستے سے گوادر گیٹ وے سے جوڑنے پر غور کیا جارہاہے جس کے ذریعے کروڑوں عوام سلک روڈ اکانامک بیلٹ اور 21ویں صدی کی سمندری سلک روڈ سے جڑجائیں گے بحر ہند سے دنیا کی 70فیصد سے زائد تجارت ہوتی ہے ، آنے والے وقت میں پاکستان کی گوادربندر گاہ اور مصر کی نہر سوئز  سی پیک اور بی آر آئی منصوبے کے تحت غیر معمولی اہمیت اختیار کرنے جارہی ہے  جسکی افادیت کو نمایاں کرنے کے لئے یہ کانفرنس منعقد کی گئی ہے۔ اس سیمینارمیں وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیلویلپمنٹ خسرو بختیار،پاکستانی سفیر خالد سروت اور کمیونیکیشن سیکرٹری شعیب صدیق نےخصوصی طورشرکت کی ۔ وفاقی وزیر خسرو بختیار نے سی پیک منصوبے اور گوادر کی اہمیت پر شرکا اور آگاہ کیا اور مصر کے ساتھ پاکستان کے تجارتی تعلقات مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔