Wednesday, April 24, 2024

قاہرہ: معزول صدر اور اخوان المسلمین کے رہنما محمد مرسی کو بیس سال قید کی سزا

قاہرہ: معزول صدر اور اخوان المسلمین کے رہنما محمد مرسی کو بیس سال قید کی سزا
April 22, 2015
قاہرہ (ویب ڈیسک) مصر کی ایک عدالت نے معزول صدر اور اخوان المسلمین کے رہنما محمد مرسی سمیت بارہ رہنماؤں کو بیس سال قید کی سزا سنا دی۔ قاہرہ کی عدالت میں  فیصلہ سنائے جانے کے وقت متعدد اخوان رہنما شیشے کے بنے باکس میں  قید تھے۔ صدر مرسی سمیت دوسرے رہنماؤں پر الزام ہے کہ دو ہزار بارہ میں ان کی ہدایت پر ان کے حمایتوں نے حملہ کر کے حزب مخالف کے کم ازکم دس افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔