Friday, April 19, 2024

قانونی کیسز نمٹانے کے لیے کابینہ کی 8 رکنی کمیٹی تشکیل

قانونی کیسز نمٹانے کے لیے کابینہ کی 8 رکنی کمیٹی تشکیل
December 4, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے قانونی کیسز نمٹانے کے لیے کابینہ کی 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیر قانون فروغ نسیم کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے اور اٹارنی جنرل وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔ کمیٹی نئی قانون سازی یا موجودہ قوانین میں ترمیم سے متعلق سفارشات دیا کرے گی ۔ کمیٹی قوانین کے رولز کی کابینہ سے توثیق سے متعلق بھی سفارشات دے گی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر ،سیکرٹری قانون بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے ۔ وزیراعظم آفس کے جوائنٹ سیکرٹری تکمیٹی کے ممبر ہوں گے۔ سیکرٹری کیبنٹ کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔