Thursday, May 2, 2024

قانونی ورثا وراثتی سرٹیفکیٹ نادرا سے فوری حاصل کر سکیں گے ، فروغ نسیم

قانونی ورثا وراثتی سرٹیفکیٹ نادرا سے فوری حاصل کر سکیں گے ، فروغ نسیم
July 14, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے قانونی ورثا وراثتی سرٹیفکیٹ نادرا سے فوری حاصل کر سکیں گے۔

عوام کی بڑی پریشانی ختم ہو گئی۔ سات آٹھ سال تک لٹکنے والا کام اب 15 دن میں ہو جائے گا۔

وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے وراثتی سرٹیفکیٹ لینے کے لئے 7 سے 8 سال تک لگ جاتے تھے۔ نادرا وراثتی سرٹیکفیٹ سے عدالتوں پر بوجھ کم ہو جائے گا۔ ورثا کو اپنا جائز اور قانونی حق لینے کے لیے عدالت جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ قانونی ورثا وراثتی سرٹیفکیٹ نادرا سے فوری حاصل کر سکیں گے۔ اوورسیز پاکستانی بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے بیرون ملک میں ہی وراثتی سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔

فروغ نسیم نے کہا وزیر اعظم کی قیادت میں ترقی کر رہے ہیں۔ وراثتی سرٹیفکیٹ سے عدالتوں کا 20 سے 25 فیصد بوجھ کم ہو گیا ہے۔ پنجاب میں نادرا وراثتی سرٹیفکیٹ سے جلد ثمرات آئیں گے۔