Wednesday, May 8, 2024

قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف ڈنڈا حرکت میں آئے گا ، فردوس عاشق اعوان

قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف ڈنڈا حرکت میں آئے گا ، فردوس عاشق اعوان
December 10, 2020

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف ڈنڈا حرکت میں آئے گا۔

محکمہ تعلقات عامہ پنجاب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مشمل سیل بنا دیا گیا ہے جو سفارشات پیش کررہا ہے۔ افسوس اس بات کا ہے کہ مریم نواز سیاسی نشہ پورا کرنے کے لیے کورونا کے سپرد کر رہی ہیں۔ جب تک پی ڈی ایم کی ایکشن سے بھرپور فلم سامنے آئے گی، حکومت ری ایکشن سامنے ائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو دیکھ کر چور مچائے شور کے محاورے کی سمجھ آتی ہے۔ لاہور جلسہ ہونے کے بعد جرم کی دفعات اور چوروں کا تعین ہو گا۔ ڈی جے بٹ جیسے شوقیہ فنکار ہر جگہ پر پائے جاتے ہیں لیکن اب قانون کا ڈنڈا چلے گا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق اعجاز اگسٹن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب حکومت عمران خان کے ویژن کے مطابق اقلیتوں کو حقوق دلانے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کہ مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی افواج کے ظلم بند کروانے کے لیے کردار ادا کرے۔