Friday, March 29, 2024

قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرینگے، راجہ بشارت

قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرینگے، راجہ بشارت
August 11, 2020
لاہور (92 نیوز) حکومت نے مسلم لیگ ن پر اداروں پر حملہ آور ہونے کا الزام عائد کردیا۔ وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت اور فیاض الحسن نے قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کردیا۔ وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت اور فیاض الحسن نے پریس کانفرنس میں کہا ن لیگ نے آج سپریم کورٹ پر حملے کی تاریخ دہرائی، لیکن ن لیگ کی غلط فہمی ہے کہ اس طرح چڑھائی کرکے اداروں کو دباؤ میں لے آئیں گے، حکومت نے اپنی رٹ نافذ کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے دفتر پر حملہ شرمناک ہے، جلوس کی شکل میں پیشی درست نہیں تھی۔ نیب کی 20 سالہ تاریخ میں ایسی غنڈہ گردی نہیں کی گئی۔ ثابت ہو گیا ن لیگ غنڈہ گردی سے قانون نافذ کرنیوالے ادارے بھی محفوظ نہیں۔ میڈیا نے ن لیگ کا اصل چہرہ بے نقاب کیا تاریخ گواہ ہے کہ ن لیگ اداروں کو تباہ کرنے میں کسی حد تک جا سکتی۔ اُن کا کہنا تھا کہ مریم نواز ضمانت پر ہیں، انہوں نے اس رعایت کا غلط استعمال کیا۔ جو لوگ غیر قانونی طور پر اکٹھے ہوئے اور قانون ہاتھ میں لیا ان کو عدالتوں سے سزا دلوائی جائے گی۔ مزید کہا کہ سکیورٹی کی گاڑیوں میں پتھر بھر کر لائے گے۔ کچھ پتھر والی گاڑیوں کے نمبر جعلی تھے۔ جو جعلی نمبر پلیٹس لگائی گئی تھیں ان پر جعلسازی کے مقدمات درج ہوں گے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ 1998ء میں ن لیگ پر سپریم کورٹ پر حملہ کرکے کلنگ کا ٹیکہ ماتھے پر سجایا۔ آج بیگم صفدر نے نیب پر حملہ کر کے کلنک کا ٹیکا سینہ پر لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان نے ن لیگ کی سیاست کا بھی جنازہ نکال دیا ہے۔ کل رات 10 لاکھ روپے جاتی عمرہ میں تقیسم کیا گیا۔ پتھر پھینکنے والے کو 25 ہزار، بیگم صفدر اعوان کی گاڑی کو پتھر مارنے والے کو ایک لاکھ روپے دیئے گئے۔ ریاستی اداروں پر حملہ قابل مذمت ہے۔