Friday, April 26, 2024

قانون کے سامنے ن کا جنون ٹھنڈاپڑگیا،متعددریلیاں راستوں سے پلٹ گئیں

قانون کے سامنے ن کا جنون ٹھنڈاپڑگیا،متعددریلیاں راستوں سے پلٹ گئیں
July 13, 2018
لاہور ( 92 نیوز) قانون کے سامنے مسلم لیگ ن کا جنون ٹھنڈا پڑ گیا، راستے بند ہونے کے باعث پاکستان مسلم لیگ ن کی متعدد ریلیاں واپس پلٹ گئیں ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما میاں عبدالمنان کی ریلی ساہیانوالہ انٹرچینج سے واپس چلی گئی ، فقیر حسین ڈوگر بھی گٹ والا سے کارکنوں کے ہمراہ مایوس لوٹ گئے ۔ فیصل آباد  سے رانا ثنا اللہ کا قافلہ بھی کشمیر پل پر موجود رہا، لیگی رہنما اور ٹکٹ ہولڈرز فوٹو سیشن کر اکر چلتے بنے ۔