Saturday, May 18, 2024

قانون کے رکھوالوں کی قانون شکنی،  چاردیواری کا تقدس پامال، گھر میں گھس کر خواتین کے ساتھ بدتمیزی

قانون کے رکھوالوں کی قانون شکنی،  چاردیواری کا تقدس پامال، گھر میں گھس کر خواتین کے ساتھ بدتمیزی
May 13, 2016
ٹوبہ ٹیک سنگھ (نائنٹی ٹو نیوز) خبر ہے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے جہاں پولیس کی غنڈا گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔ چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں گھس کر خواتین کے ساتھ بدتمیزی اور گھسیٹتے ہوئے گھروں سے باہر پھینک دیا گیا۔ غریب خاندان رحم کی بھیک مانگتا رہا۔ آج صبح پنجاب پولیس کی غنڈا گردی ایسی جاگی کے طاقت کے زور پر غریب خاندان کی بیٹیوں کو مارتے پیٹتے گھروں سے باہر پھینکتے رہے۔ ماجرہ کچھ یوں ہے کہ انور علی اور اس کے بھانجے خوشی محمد میں دوکان پر قبضے کا تنازعہ کافی عرصہ سے تھا۔ خوشی محمد نے پیسے کے زور پر پولیس کو ساتھ ملاتے ہوئے انور علی کے گھر پر دھاوا بول دیا۔ پولیس نے چاردیواری کا تقدس ایسا پامال کیا کہ خوشی محمد کی بیٹیاں صائمہ، نسیم اور نادرہ کو بالوں سے پکڑتے پوئے گھر سے باہر پھنک دیا۔ اہلِ علاقہ پولیس کی بے حسی پر مشتعل ہوئے اور احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دیا جبکہ متاثرہ خاندان نے حکومت سے انصاف کی اپیل کر دی۔