Monday, May 20, 2024

قانون کو چیلنج کیا جائے گا تو وہ حرکت میں آئے گا، شہریار آفریدی

قانون کو چیلنج کیا جائے گا تو وہ حرکت میں آئے گا، شہریار آفریدی
May 29, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا قانون کو چیلنج کیا جائے گا تو وہ حرکت میں آئے گا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا اگر وزیر اعظم اور کابینہ کے ممبران قانون اور آئین سے بالاتر نہیں تو کوئی قانون اور آئین سے بالاتر نہیں ۔ وزیر اعظم نے بھی کہا کہ ان کے مطالبات ٹھیک ہیں لیکن طریقہ غلط ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ڈرون حملوں کے خلاف آواز کس نے اٹھائی۔ فاٹا کے انظمام کے لئے آواز کس نے اٹھائی ۔ قانون حرکت میں تب آئے گا جب قانون کو چیلنج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا جن کے بسے بسائے گھر ہیں وہ جب افغانستان جائیں گے تو وہ افغانستان میں کیسے گھر بنائیں گے۔ یہ افغانستان حکومت کی ذمہ داری ہے، وہ ان کو آباد کرنے کے لئے اقدامات کرے۔ شہریار آفریدی کا کہنا تھا ڈرون حملوں اور ماضی کی کوتاہیوں کی وجہ سے یہ دن دیکھنا پڑا۔ ان کے مطالبات ہیں کیا، مسنگ پرسن؟مسنگ پرسن کے معاملے پر سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی بنائی ۔ پھر چیک پوسٹوں والا معاملہ کلئیر ہوا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے مزید کہا ہم نے علی وزیر محسن داوڑ کو سٹینڈنگ کمیٹی کا ممبر بنایا۔ محسن داوڑ پارلیمنٹ میں بغیر ہماری سپورٹ کے کیا ترمیم لا سکتا تھا ، لیکن اگر کسی کی سوچ کچھ اور ہو تو کیا کہ سکتے ہیں۔ شہریار آفریدی نے کہا پاکستان کے بیانیہ کو دنیا اب سیریس لے رہی ہے۔ سی پیک ترقی کر رہا ہے۔ ہم نے بلوچستان میں پہاڑوں پر بیٹھے لوگوں کو گلے لگایا۔ پشتونوں کی تاریخ میں پاکستان کے خلاف بغاوت نہیں ہوئی، یہ ہماری روایت کا خاصہ ہے جرگے میں دلائل سے بات ہوتی ہے۔ آئیں ٹیبل پر بیٹھ کر بات کرتے ہیں۔