Friday, March 29, 2024

قانون نے شکنجہ کس لیا !!! چیئرمین بےنظیر ہاوسنگ اسکیم منظرعباس زیدی کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا

قانون نے شکنجہ کس لیا !!! چیئرمین بےنظیر ہاوسنگ اسکیم منظرعباس زیدی کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا
June 24, 2015
کراچی (92نیوز) قومی احتساب بیورو نے کرپشن کے الزام میں بےنظیر ہاوسنگ اسکیم کے چیئرمین سید منظر عباس زیدی کو گرفتار کرکے ریفرنس درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں کرپشن کے خلاف نیب حکام کی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ حکام نے بےنظیر ہاوسنگ اسکیم کے دفتر پر چھاپہ مارا اور چیئرمین سید منظر عباس زیدی کو گرفتار کر لیا۔ نیب حکام کے مطابق سید منظر عباس نے کاغذات ہیرا پھیری کرکے سیلاب متاثرین کی بحالی کےلئے سستے مکانات کی تعمیر پر سرکاری خزانے کو چالیس کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔ سندھ کے بڑے سائیں قائم علی شاہ کی سربراہی میں بےنظیر ہاوسنگ اسکیم پراجیکٹ چلایا جارہا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق منظر عباس زیدی سندھ کی اہم شخصیات کے فرنٹ مین بھی ہے جو اپنی ہی کمپنی کے نام پرمنصوبے کے ٹینڈر حاصل کرتا رہا تھا۔