Sunday, May 19, 2024

قانون نافذکرنے والے ادارے نام بتائیں جرائم میں ملوث افراد کو پارٹی سے خود نکال دیں گے: کنور نوید جمیل

قانون نافذکرنے والے ادارے نام بتائیں جرائم میں ملوث افراد کو پارٹی سے خود نکال دیں گے: کنور نوید جمیل
April 24, 2016
  کراچی(92نیوز)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے نام بتائیں جرائم میں ملوث افراد کو پارٹی سے خود نکال دیں گے  تین مارچ کے بعد سے  متحدہ کے اکہتر کارکن لاپتہ ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی پریس کلب کے باہر ایم کیوایم کے احتجاجی دھرنے میں پارٹی رہنما کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پر امن جماعت ہے ہمیں بتایا جائے جرائم پیشہ افراد کو خود پارٹی سے نکال دیں گے ۔ تفصیلات کےمطابق کنور نوید جمیل نے کہا کہ کراچی آپریشن ایم کیوایم کے کہنے پر شروع کیا گیا مگر اب یہ آپریشن سیاسی ہوگیا ہے  تین مارچ سے دو سو آٹھ کارکنا ن کو گرفتار کیاگیا  اکہتر کارکنان لاپتہ ہیں۔ ایم کیوایم کے دھرنے میں لاپتہ افراد کے اہل خانہ سمیت رابطہ کمیٹی ، اراکین صوبائی اور قومی اسمبلی نے بھی شرکت کی ۔ احتجاجی دھرنا اتوار کو بھی جاری رہے گا ۔