Tuesday, May 7, 2024

قانون نافذ کرنیوالےا داروں کی کراچی میں بڑی کارروائی ، 3 دہشتگرد ہلاک

قانون نافذ کرنیوالےا داروں کی کراچی میں بڑی کارروائی ، 3 دہشتگرد ہلاک
September 4, 2018
کراچی ( 92 نیوز)کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ، اتحاد ٹاؤن میں مقابلے کے دوران 3 دہشتگردوں ہلاک ہوگئے ، جن سے خودکش جیکٹس اور اسلحہ برآمد کرلیا ۔ اتحاد ٹاؤن میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل  اور انٹیلی جنس اداروں نے مشترکہ کارروائی  کی اور تین امن دشمن ٹھکانے لگادیئے  ۔ گزشتہ رات اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور حساس اداروں نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر اتحاد ٹاؤن میں  گھر پر چھاپہ مارا جس پر دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی ۔ جوابی فائرنگ میں تین امن دشمن شدید زخمی ہو گئے   اور اسپتال پہنچتے ہی  دم توڑ گئے ۔ سکیورٹی  فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے سے 26 کلو وزنی خود کش جیکٹیں اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا۔ ایس ایس پی عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ جہنم واصل ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا ۔