Thursday, April 18, 2024

قانون میں ترمیم کے تمام عناصر بے نقاب ہونے چاہیں، پیر دیوان عظمت سید چشتی

قانون میں ترمیم کے تمام عناصر بے نقاب ہونے چاہیں، پیر دیوان عظمت سید چشتی
December 23, 2017

ڈی جی خان (92 نیوز) ختم نبوت گوجرانوالہ جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں پیر آف تونسہ شریف کی صدارت میں ڈی جی خان میں مشائخ عظام کا اہم اجلاس ہوا۔
اس موقع پر پیر دیوان عظمت سید چشتی نے کہا کہ ختم نبوت جیسے اہم مسئلے پر حکومت کی خاموشی مجرمانہ ہے۔ قانون میں ترمیم کرنے والے تمام عناصر بے نقاب ہونے چاہیں۔
اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے اور حکومت کو دو ٹوک الفاظ میں پیغام بھی دیا گیا۔
اجلاس میں پاکپتن شریف کے گدی نشین کے بھائی پیر دیوان عظمت سید چشتی بھی شریک ہوئے۔
پیر دیوان عظمت سید چشتی نے کہا کہ حکومت ہمارے ٹھنڈے مزاج سے فائدہ نہ اُٹھائے۔ کوئی سیاسی مطالبہ نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت جیسے کامل ترین مسئلے پر حکومت کی خاموشی مجرمانہ ہے ۔
ادھر پیر دیوان عظمت سید چشتی نے کہا کہ حکمران اپنے لیے خود مسائل پیدا کر رہے ہیں ۔ اسلامی ملک میں ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کی سوچ رکھنے والے قوم، ملک اور مسلمانوں کے دشمن ہیں۔
مشائخ عظام کے مشاورتی اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔ ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کرنے والے تمام کردار بے نقاب ہونے چاہیے۔
پیر دیوان عظمت سید چشتی نے کہا کہ خواجہ حمید الدین سیالوی ہمارے بڑے اور کارروان کے امیر ہیں۔
اجلاس میں گوجرانوالہ میں جلسے کے بعد چھ تاریخ کو پاکپتن میں ختم نبوت کنونشن کے انعقاد کا اعلان بھی کیا گیا۔