Tuesday, May 21, 2024

قانون سازی کیلئے حکومت کو پارلیمنٹ کا راستہ دکھا دیا، بلاول بھٹو

قانون سازی کیلئے حکومت کو پارلیمنٹ کا راستہ دکھا دیا، بلاول بھٹو
January 4, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے مشاورت نہ کرنے کا شکوہ کردیا۔ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پیپلزپارٹی نے قانون سازی کیلئے حکومت کو پارلیمنٹ کا راستہ دکھا دیا۔ تینوں سروسز چیفس کی مدت ملازمت سے متعلق بلز قائمہ کمیٹی برائے دفاع میں جانے سے بلاول بھٹو کا شکوہ دور ہو گیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا۔حکومت کو پارلیمنٹ کی طرف لے آئے۔ بلاول بھٹونے اپوزیشن لیڈر سے شکوہ کیا کہ انہوں نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل  پر مشاورت نہیں کی۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بل  پیپلزپارٹی کی حمایت کے بغیر بھی منظور ہو سکتا ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز پیپلزپارٹی اور حکومتی وفد کے درمیان مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے لے آیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری  نے پارلیمانی قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کیلئے زور دیا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی جماعتیں پارلیمانی قواعد و ضوابط کو خاطر میں نہیں لارہیں۔