Sunday, May 5, 2024

قانون دان رفیق رجوانہ نئے گورنر پنجاب بن گئے

قانون دان رفیق رجوانہ نئے گورنر پنجاب بن گئے
May 7, 2015
لاہور (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ملک محمد رفیق رجوانہ کو گورنر پنجاب مقرر کر دیا ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو میں رفیق رجوانہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کروں گا۔ رفیق رجوانہ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ سے مارچ دو ہزار بارہ میں سینیٹر منتخب ہوئے۔ وہ ملتان بار کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ رفیق رجوانہ قانون، انصاف اور انسانی حقوق، سینیٹ ہاوس کمیٹی کے سربراہ ہیں جبکہ اپنے سیاسی کیرئیر کے دوران وہ مختلف سٹینڈنگ کمیٹیوں کے معاملات بھی دیکھتے رہے۔ ملتان کی سیاست میں اہم مقام رکھنے والے رفیق رجوانہ ماہر قانون کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ نئے گورنر پنجاب شریف خاندان کے کئی کیسز میں وکالت کرتے رہے جبکہ میمو گیٹ سمیت دیگر بڑے کیسز میں بھی وکالت کر چکے ہیں۔ رفیق رجوانہ انیس سو چھیانوے میں ملتان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔