Friday, April 19, 2024

قافلے میں مرنے والی خاتون شوگر کی مریض تھی، اجمل وزیر

قافلے میں مرنے والی خاتون شوگر کی مریض تھی، اجمل وزیر
March 20, 2020
پشاور (92 نیوز) خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کی مشتبہ مریض خاتون کی ہلاکت کے معاملے پر مشیر اطلاعات اجمل وزیر کہتے ہیں قافلے میں مرنے والی خاتون شوگر کی مریض تھی۔ مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کی موت کی وجوہات جاننے کیلئے ٹیسٹ لیے جائیں گے، ڈی آئی خان میں تقریباً 250 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں کو بچانے کیلئے اپنے آپ کو دوسروں سے دور رکھیں۔ خطبے مختصر اور احتیاطی تدابیر کی تاکید پر مبنی ہوں۔ قوم اس مشکل کی گھڑی میں احتیاط سے کام لے۔ اسلامی تاریخ میں وباء کی کئی مثالیں موجود ہیں، اس وباء سے بھی اسی طرح نمٹا جاسکتا ہے۔ اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں ذخیرہ اندوزی کرنا اسلامی تعلیمات کیخلاف ہے۔ سلام کرنا ہاتھ ملانے سے کہیں بہتر ہے، وباء میں جاں بحق ہونے والے افراد شہید کا رتبہ رکھتے ہیں، میڈیا کو فعال کردار کرنا ہوگا۔ علماء لائوڈ اسپیکر اور مساجد کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی آگاہی پیغامات جاری کریں۔ مشیر اطلاعات بولے کہ عوام دوسروں کو بچانے کی خاطر بے جا سفر اور ہجوم سے گریز کریں۔ کرونا کیخلاف اللہ کی بارگاہ میں کھڑا ہونا ہوگا۔ شریعت جدید سائنس، توکل اور میڈیکل کے خلاف قطعی نہیں۔