Sunday, May 19, 2024

قاضی احمد:مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک،3 فرار

قاضی احمد:مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک،3 فرار
April 24, 2016
خیرپور(92نیوز)قاضی احمد کے علاقے دولت پور میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور تین ڈاکو فرار ھوگئے۔ تفصیلات کےمطابق پولیس کے مطابق مارا جانے والا ڈاکو محبوب سومرو ضلع خیر پور کا رہائشی تھا اور پولیس کو قومی شاہراہ پر مسافر گاڑیوں کی لوٹ مار میں پولیس کو مطلوب تھا پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو ڈکیٹی کی نیت سے کھڑے تھے کہ پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو مارا گیا مرنے والے ڈاکو کی لاش پولیس نے سول اسپتال دولت پور منتقل کر دی ہے مارے جانے والے ڈاکو سے ایک پسٹل اور پچاس سے زائد گولیاں برآمد ھوئی ہیں۔