Tuesday, April 23, 2024

قاضی واجد کو مداحوں سے بچھڑے دو برس بیت گئے

قاضی واجد کو مداحوں سے بچھڑے دو برس بیت گئے
February 11, 2020
کراچی ( 92 نیوز) بے شمار ڈراموں میں لاجواب اداکاری  کرنے والے قاضی واجد  کومداحوں سےبچھڑے دو برس بیت گئے ،لیکن ان کے چاہنے والے ان کی سحر میں مبتلا کر دینے والی اداکاری کو آج تک نہیں بھولے۔ کبھی گدگداتی اداکاری سے ہنسایا تو کبھی سنجیدہ اداکاری کاکردار نبھایا، قاضی واجد  26مئی1930 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور10 برس کی عمر میں ہی فنکاری کےجوہر دیکھانا شروع کردئے ، فنی کریئر کا آغاز ریڈیو نونہال کے پروگرام صدا نگاری  سےکیا۔ انہوں نے بے شمار شہرہ آفاق کامیاب ڈرامے کیےجن میں تنہائیاں،ان کہی،دھوپ کنارے ، حوا کی بیٹی اورچاند گرہن سمیت متعدد شامل ہیں۔ قاضی واجدکوان کی خدمات پرحکومت پاکستان نے14 اگست 1988 کو صدارتی تمغہ برائےحسن کارکردگی سے بھی نوازا ۔ قاضی واجد گیارہ فروری 2018 کی  کوکراچی میں 87 سال کی عمرمیں دل کادورہ پڑنےسےانتقال کرگئے تھے۔