Friday, April 19, 2024

قاضی فائز عیسیٰ کا وزیراعظم کے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کے معاملے کا نوٹس

قاضی فائز عیسیٰ کا وزیراعظم کے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کے معاملے کا نوٹس
February 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

ایک کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے سنئیر  جج جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے اخباری خبر پر نوٹس لیا۔ ریمارکس دئیے کہ کیا وزیراعظم کا ترقیاتی فنڈز دینا آئین، قانون اور عدالتی فیصلوں کے مطابق ہے۔ حکومت سے ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کریں۔ اگر  یہ ترقیاتی فنڈز آئین قانون کے مطابق ہوئے تو یہ چپٹر ختم کر دیں گے اور اگر ترقیاتی فنڈز کا معاملہ آئین کے مطابق نہ ہوا تو کارروائی ہو گی۔ جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ  عدالتی کارروائی پر بینچ بنانے کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو ارسال کیا جائیگا۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ میں حکومت سے ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کروں گا۔ جو بھی کام ہو گا وہ قانون، آئین اور عدالتی فیصلوں کی روشنی میں ہو گا۔

جسٹس قاضی فائز کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت آئندہ بدھ تک ملتوی کر دی۔