Sunday, May 5, 2024

قاضی حسین احمد بہادر لیڈرتھے ،عمران خان شاہین کاکرداراداکررہے ہیں،فیاض الحسن

قاضی حسین احمد بہادر لیڈرتھے ،عمران خان شاہین کاکرداراداکررہے ہیں،فیاض الحسن
January 8, 2019
لاہور ( 92 نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قاضی حسین احمد بہادر لیڈر تھے ، ان جیسا لیڈر پاکستان کی سیاست میں  نہیں ہو سکتا۔ وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ قاضی حسین احمد نے اس وقت شاہین کا کردار ادا کیا تھا ، آج عمران خان بھی شاہین  کا کردار ادا کر رہے ہیں ،اس سوہنی دھرتی کو بچانے کیلئے نکلے ہیں،  چور، لٹیروں اور نوسر بازوں کو نشانے عبرت بنائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ  عمران خان کاغذی شیروں کے خلاف کھڑے ہیں، عمران خان میں جرات ہے میں اس لئے ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔