Thursday, April 25, 2024

قاضی احمد : پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک

قاضی احمد : پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک
April 26, 2016
قاضی احمد (92نیوز)قاضی احمد کے علاقے نواب شاہ مورو روڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلا ک ہوگئے ہیں جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق قاضی احمد کےعلاقے میں نواب شاہ مورو روڈ کے قریب پولیس نے ناکے پر ڈاکووں کو تو رو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے فرار ڈاکووں کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر دی ہے ۔