Sunday, September 8, 2024

قاسم ضیاءپر سیاسی وفاداری تبدیل کرنے کیلئے دباﺅ ڈالا جارہا ہے جو قبول نہیں : خورشید شاہ

قاسم ضیاءپر سیاسی وفاداری تبدیل کرنے کیلئے دباﺅ ڈالا جارہا ہے جو قبول نہیں : خورشید شاہ
August 24, 2015
لاہور (92نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ قاسم ضیاءکو گرفتار کر کے سیاسی وفاداری تبدیل کر نے کے کیلئے دباو ڈالا جارہا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی کوششیں کرنیوالے بیوقوف ہیں۔ احتساب عدالت میں قاسم ضیاءکی پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کے دعوے دار احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ قاسم ضیا ءکے خلاف نیب کا کیس سیاسی وفاداری تبدیل کرنے کےلئے دباو ڈالنے کا ایک منفی حربہ ہے۔ قاسم ضیاءکے صاحبزادے عثمان قاسم ضیا نے اپنے والد کے خلاف کیس کو سیاسی انتقام قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے جب بھی بلایا گیا شامل تفتیش ہوئے۔ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کا رد ہو جانا اس بات کی نشانی ہے کہ نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں۔