Sunday, May 19, 2024

قاسم سوری کے خلاف الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل

قاسم سوری کے خلاف الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل
October 7, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بحال ہو گئے ، سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کر دیا۔ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی نااہلی کا الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کردیا ، جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی ۔ قاسم سوری کے وکیل نعیم بخاری نے بتایا کہ 27ستمبرکوالیکشن ٹربیونل نے فیصلہ دیا ، میرے موکل نے25ہزار973ووٹ لیے جبکہ مخالف امیدوار لشکر رئیسانی نے  20ہزار84ووٹ حاصل کیے تھے، قاسم سوری نےلشکررئیسانی سے5585زائد ووٹ لیے۔ نعیم بخاری نےبتایا کہ نادرارپورٹ کےمطابق غلط شناختی کارڈ 1533 نامکمل شناختی کارڈ359 ڈوپلیکیٹ شناختی کارڈ ، 123بغیرانگوٹھوں کےنشان کےکاؤنٹرفائل 183 جبکہ حلقے میں 100 غیررجسٹرڈ ووٹ کاسٹ ہوئے ، ان تمام ووٹوں کوجمع کریں تویہ3ہزار198ووٹس بنتے ہیں۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دئیے کہ الیکشن کمیشن کےنتائج  کا فرق درست نہیں ، 25 ہزار 973 میں سے20ہزار 84 ووٹ نکال کردیکھ لیں،فرق یہ نہیں ہے ، الیکشن کمیشن کہتاہےکہ درست سیاہی استعمال نہیں ہوئی ۔ جسٹس اعجاز الحسن نے ریمارکس دیے کہ الیکشن ٹریبونل میں ایک الزام دھاندلی کا بھی تھا  ، 19گواہوں نےالیکشن ٹربیونل کوبتایاہےکہ ووٹوں کی گنتی کےوقت انہیں باہرنکال دیاگیاتھا ، 49ہزار40فنگرپرنٹس درست  اور  52ہزارفنگرپرنٹس کی کوالٹی درست نہیں تھی  ۔ عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعدقاسم سوری کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی  اور کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی۔