Saturday, April 27, 2024

قاسم سوری، پرویز خٹک، اسد عمر اور جان محمد جمالی کی شاہ زین بگٹی سے ملاقات

قاسم سوری، پرویز خٹک، اسد عمر اور جان محمد جمالی کی شاہ زین بگٹی سے ملاقات
June 24, 2020
اسلام اباد (92 نیوز) حکومت کی جمہوری وطن پارٹی کو منانے کی بھی کوششیں جاری ہیں۔ قاسم سوری، پرویز خٹک، اسد عمر اور جان محمد جمالی کی شاہ زین بگٹی سے ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق شاہ زین بگٹی نے وعدے پورے نہ ہونے پر کہا وہ اپنے حلقے میں  نہیں جاسکتے، مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو اپوزیشن سے ملکر حکمت عملی طے کریں گے۔ وزراء ایک دوسرے کی نہیں سن رہے ہماری کیا سنیں گے۔ ملاقات کے بعد پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملاقاتوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ حکومت کو نقصان نہیں ہو گا، سب کچھ ٹھیک ٹھاک چل رہا ہے۔