Thursday, May 9, 2024

قاسم سوری حکومتی کمیٹی اور فضل الرحمان مذاکرات کی کامیابی کیلئے پر امید

قاسم سوری حکومتی کمیٹی اور فضل الرحمان مذاکرات کی کامیابی کیلئے پر امید
October 19, 2019
پشاور (92 نیوز) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری حکومتی کمیٹی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے لئے پر امید ہیں۔ پشاور میں 92 نیوز سے خصوصی بات چیت کے دوران قاسم خان سوری نے کہا کہ حکومت مولانا فضل الرحمان کے تمام جائز مطالبات تسلیم کر لے گی۔ قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری پشاور آئے تو مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی کامیابی سے متعلق پر امید نظر آئے، کہنے لگے مذاکرات کا عمل شروع ہو چکا ہے، حکومت مولانا کے تمام جائز مطالبات تسلیم کر لے گی۔ ڈپٹی سپیکر کا خیال تھا کہ وزیر دفاع پرویز خٹک کو مذاکرات کرنے کے لئے جو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، وہ کامیابی سے ہمکنار ہوں گے اور جے یو آئی کو منا لیا جائے گا۔