Thursday, April 25, 2024

قاسم سوری اپنی نا اہلی کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ پہنچ گئے ‏

قاسم سوری اپنی نا اہلی کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ پہنچ گئے ‏
October 1, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نےا لیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ۔اپنی نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور اپیل کل سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کردی،موقف اختیار کیا کہ ٹربیونل نے شواہد کا جائزہ ہی نہیں لیا۔ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ، الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی ، ایڈووکیٹ نعیم بخاری کو وکیل مقرر کرلیا اور موقف اختیار کیا کہ ٹربیونل نے شواہد کا جائزہ ہی نہیں لیا۔

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی انتخابی کامیابی کالعدم قرار

نعیم بخاری کی وساطت سے دائر اپیل میں کہا گیا ہے کہ انتخابی عمل میں بے ضابطگیاں میرے موکل سے منسوب نہیں ہو سکتی ، الیکشن ٹربیونل کا نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور اپیل بدھ کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کردی۔ الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ 265 کوئٹہ 2 میں ہونے والے الیکشن کو کالعدم قرار دے کر 90 روز کے اندر دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے ، ٹربیونل نے قرار دیا تھا کہ حلقہ میں 52ہزار ووٹوں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

قاسم سوری نے نااہلی کی ذمہ داری ’’نادرا ‘‘پر ڈال دی

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی کامیابی کو بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے امیدوار نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی نے چیلنج کیا تھا۔