Monday, May 13, 2024

قاسم سلیمانی کا قتل امریکا کا دہشتگردانہ اقدام ہے، آیت اللہ خامنہ ای

قاسم سلیمانی کا قتل امریکا کا دہشتگردانہ اقدام ہے، آیت اللہ خامنہ ای
January 17, 2020
تہران (92 نیوز) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں 8 سال بعد نماز جمعہ کی امامت کی، خطبہ جمعہ میں ان کا کہنا تھا کہا امریکا کی جانب سے قاسم سلیمانی کا قتل دہشتگردانہ اقدام ہے۔ 2012 کے بعد پہلی مرتبہ تہران میں نماز جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے ذریعے ایران کے جوہری پروگرام پر دباو نہیں ڈالا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر بمباری اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ اللہ کی مدد ان کے ساتھ ہے۔ اور یہ دنیاوی طاقت کے حامل ملک کے منہ پر ایک طمانچہ ہے تہران میں نمازجمعہ کیلئے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور نماز جمعہ کے بعد امریکہ مخالف نعرے لگائے گئے۔ ایرانی سپریم لیڈر نے  مزید کہا کہ امریکی فوج نے قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کا قتل کیا ، اور یہ کاررورائی  واشنگٹن کی "دہشت گردانہ سوچ  ظاہر کرتی ہے۔ آیت اللہ خامنہ نے ایرانی فورسز کی جانب سے غلطی سے یوکرائنی مسافر طیارہ مار گرائے جانے کے واقعے کو افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی واقعے کو اچھال رہے ہیں اوراسے جواز بنا کر قاسم سلیمانی کے قتل پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔