Tuesday, April 23, 2024

قازقستان : کاشاگان آئل فیلڈ سے خام تیل اور قدرتی گیس کی برآمد شروع

قازقستان : کاشاگان آئل فیلڈ سے خام تیل اور قدرتی گیس کی برآمد شروع
October 31, 2016
آستانہ (ویب ڈیسک) قازقستان نے کاشاگان آئل فیلڈ سے خام تیل اور قدرتی گیس کی برآمد شروع کر دی ہے۔ کاشاگان فیلڈ سے پہلی مرتبہ گیس کی فراہمی کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قازقستان کی وزارت توانائی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کاشاگان آئل فیلڈ سے چھبیس ہزار ٹن سے زائد خام تیل اور بائیس اعشاریہ آٹھ ملین کیوبک میٹر قدرتی گیس مختلف پائپ لائنوں سے برآمد کی گئی ہے۔ گزشتہ روز جاری کیے گئے بیان میں کاشاگان آئل فیلڈ سے پہلی مرتبہ خام تیل برآمد کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ابھی یہ ابتدائی تجربات ہیں اور برآمدی سرگرمیوں کے استحکام میں وقت لگے گا۔ قازقستان کے حکام کا کہنا ہے کہ آئل فیلڈ پر پیداواری سرگرمیوں کا باضابطہ آغاز عنقریب کردیا جائے گا۔