Saturday, April 27, 2024

قازقستان پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی کا میزبان

قازقستان پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی کا میزبان
November 19, 2019
لندن (92 نیوز) قازقستان پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی کرے گا۔ آئی ٹی ایف نے ڈیوس کپ ٹائی کیلئے نیوٹرل وینیو کا اعلان کردیا۔ کپ ٹائی 29 اور 30 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ آئی ٹی ایف نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کی اپیل بھی مسترد کر دی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی واپس لینے کیخلاف اپیل کی تھی۔ اسلام آباد کو ڈیوس کپ ٹائی میزبانی دینے کے بعد آزادی مارچ کے پیش نظر میزبانی واپس لی گئی تھی۔