Saturday, April 27, 2024

قازقستان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

قازقستان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا
December 27, 2019

الماتے (92 نیوز) قازقستان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ الماتے ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے تھوڑی ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوا۔

قازقستان کے حکام کے مطابق بدقسمت طیارہ الماتے سے دارالحکومت نور سلطان جارہا تھا جو اڑان بھرتے ہی ایئرپورٹ کے قریب کنکریٹ کی دیوار کو توڑتا ہوا دو منزلہ عمارت سے جاٹکرایا۔

 طیارے پر پچانوے مسافر اور عملے کے پانچ ارکان سوار تھے۔ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ چھیاسٹھ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔