Thursday, March 28, 2024

قادرخان زندگی کے آخری ایام میں اکیلے رہ گئے تھے ، شکتی کپور

قادرخان زندگی کے آخری ایام میں اکیلے رہ گئے تھے ، شکتی کپور
January 3, 2019
ممبئی ( ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے  لیجنڈ اداکار قادر خان کی وفات کے بعد بالی ووڈ انڈسٹری کے  ہزاروں افراد ان کا آخری دیدار کرنےپہنچے ، مرحوم کے قریبی دوست اور بالی ووڈ کے نامور اداکار شکتی کپور نے کہا کہ قادر خان زندگی کے آخری ایام میں اکیلے رہ گئے تھے ۔ https://urdu.92newshd.tv/%d9%85%d8%b9%d8%b1%d9%88%d9%81-%d8%a8%da%be%d8%a7%d8%b1%d8%aa%db%8c-%d8%a7%d8%af%d8%a7%da%a9%d8%a7%d8%b1-%d9%82%d8%a7%d8%af%d8%b1-%d8%ae%d8%a7%d9%86-81-%d8%b3%d8%a7%d9%84-%da%a9%db%8c-%d8%b9%d9%85/ شکتی کپور نےبالی ووڈ  کے فنکاروں پر غصہ نکالتے ہوئے کہا کہ جب قادر خان  دنیا سے چلے گئے تو ہزاروں لوگ آخری دیدار کیلئے پہنچ گئے ، لیکن جب وہ حیات تھے تو کوئی ان سے ملنے بھی نہیں آتا تھا ، لوگ پرواہ اس وقت کیوں نہیں کرتے جب کوئی زندہ ہوتاہے ۔ اداکار شکتی کپور  مرحوم قادرخان کے دوست اوران کے ساتھ متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہردکھا چکے ہیں ۔شکتی کا کہنا تھا کہ  قادرخان  ایک دہائی سے بیماری کے باعث کام نہیں کررہے تھے ،اس وقت کسی نے بھی ان کی پرواہ نہیں کی وہ اپنی زندگی کے آخری دنوں میں اکیلے رہ گئے تھے، کوئی بھی ان سے ملنے نہیں جاتا تھا اور نہ ہی ان کے ساتھ وقت گزارتا تھا۔