Wednesday, April 24, 2024

قادر آباد کول پراجیکٹ،عدالتی فیصلے پر نظرثانی کی درخواست مسترد

قادر آباد کول پراجیکٹ،عدالتی فیصلے پر نظرثانی کی درخواست مسترد
October 19, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے قادر آباد کول پاور پراجیکٹ پر کام روکنے کے عدالتی فیصلے پر نظرثانی کی درخواست مسترد کردی ہے۔ تفصیلات کےمطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مسعود عابد نقوی نے پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت کی جس میں پراجیکٹ پر کام روکنے کے حکم امتناعی کے اخراج کی استدعا کی گئی تھی۔ سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نوید رسول مرزا پیش ہوئے اور یہ موقف اختیار کیا کہ قادر آباد کول پاور پراجیکٹ بجلی کی پیدا وار کے لیے شروع کیا گیا ہے کیونکہ ملک میں اس وقت بجلی کی قلت ہے اور اس منصوبے سے بجلی کی قلت میں کمی لائی جائے گی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے استدعا کی کہ بجلی کی پیداوار بڑھنا بہت ضروری ہے اس لیے اس منصوبہ کو روکنے کے لیے جاری حکم امتناعی خارج کیا جائے۔ لاہور ہائی کورٹ نے منصوبہ پر جاری حکم امتناعی واپس لینے کی درخواست مسترد کردی۔