Thursday, April 25, 2024

قاتل گڈے کی کہانی پرمبنی ساتویں فلم ”کلٹ آف چکی“ کا ٹیزر ٹریلر ریلیز

قاتل گڈے کی کہانی پرمبنی ساتویں فلم ”کلٹ آف چکی“ کا ٹیزر ٹریلر ریلیز
January 8, 2017

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) چائلڈز پلے سیریز کی ساتویں فلم ”کلٹ آف چکی“ کا ٹیزر ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ دل دہلا دینے والے مناظر سے بھرپور قاتل گڈے کی کہانی پر مبنی فلم رواں سال امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔  ہالی وڈ چائلڈز پلے سیریز کی ساتویں فلم ”کلٹ آف چکی“ دو ہزار تیرہ میں ریلیز ہونے والی فلم ”کرس آف چکی“ کا سیکوئل ہے۔

فلم کی کہانی اس بار بھی قاتل گڈے کے گرد گھومتی ہے جوایک گھرانے کی جان کا دشمن بن جاتا ہے۔ فلم کی ہدایات ڈان میک سینی نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں فیونا ڈروف، جینیفر ٹلی، ایلکس ونسنٹ، زیک سان تیاگو اور سمر ہاول شامل ہیں۔ ہارر اور تھرلر فلم رواں برس ہیلووین تہوار کے موقع پر امریکی سینما گھروں کا رخ کرے گی۔