Saturday, April 20, 2024

قاتل کورونا وائرس نے مزید 118 افراد کی جان لے لی ، کل تعداد 3ہزار93 ہو گئی

قاتل کورونا وائرس نے مزید 118 افراد کی جان لے لی ، کل تعداد 3ہزار93 ہو گئی
June 18, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) قاتل وائرس کورونا نے مزید 118افراد کی جان لے لی، پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 3ہزار 93 ہوگئی، 5 ہزار 385نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 60ہزار 118تک جاپہنچی۔ پنجاب میں 60 ہزار138 اور سندھ میں کورونا کے59ہزار983کیس ہیں،  ادھر پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی بلال غفار بھی وائرس سے متاثر ہوئے ۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے  جاری اعداد و شمارجاری کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 5 ہزار 358 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار 118 تک پہنچ گئی ۔

پنجاب میں متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں کیسز 60 ہزار 138 ہیں ، سندھ میں 59 ہزار 983 ، خیبر پختونخوا میں  19 ہزار 613 ، اسلام آباد میں 9 ہزار 637 ، بلوچستان میں  8 ہزار 794 ، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 213 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 740 ہے ۔

ترجمان کے مطابق ایک دن میں 118 افراد جاں بحق  ہونے کے ساتھ  اموات کی مجموعی تعداد 3093 ہوگئی ، پنجاب میں سب سے زیادہ 1202 افراد ، سندھ میں 916 ، خیبرپختونخوا میں   755 ، بلوچستان میں  93 ، اسلام آباد میں  94 ، گلگت بلتستان میں 18 اورآزاد کشمیر میں 15 افراد دم توڑ گئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا کہنا ہے کہ  گزشتہ 24 گھنٹوں میں 31 ہزار 500 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ، ملک بھر میں مجموعی طور پر 9 لاکھ 82 ہزار 12 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ۔