Sunday, May 12, 2024

قاتل ڈینگی کراچی میں مزید 2 زندگیاں نگل گیا

قاتل ڈینگی کراچی میں مزید 2 زندگیاں نگل گیا
December 7, 2019
کراچی (92 نیوز) موسم سرد ہوگیا مگر قاتل ڈینگی سے جان نہ چھوٹ سکی، کراچی میں ڈینگی بخار نے مزید 2 افراد کی جان لے لی۔ نجی اسپتال میں زیرعلاج 32سالہ خاتون اور 16سالہ نوجوان چل بسے۔ کراچی میں رواں سال کے دوران ڈینگی سے ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد 45 ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں رواں سال کے دوران 15 ہزار 963 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے ہیں۔ شہر قائد کے باسیوں کا کہنا ہے کہ کھڑے پانی کے باعث ڈینگی مچھر ختم نہیں ہو رہے، انتظامیہ کی جانب سے صفائی کا نظام بہتر نہ ہونا اس کا بڑا سبب ہے۔